غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا

یکم اپریل سے اب تک 29ہزار 744افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:37

غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج ..
خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم مزید 4ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند نے بتایاکہ مزید 4ہزار 384افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا، ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔ارشاد خان مہمند نے بتایا کہ یکم اپریل سے اب تک 29ہزار 744افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :