سرگودھا پولیس کا اسلحہ کی نمائش اور ویگو کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 9 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) سرگودھا پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور ویگو کلچر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لکسیاں انسپکٹر حسین عمران مہدی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مہران سے کلاشنکوف، عامر سے کلاشنکوف، سلیمان سے کلاشنکوف، ساغر سے کلاشنکوف، صابر سے رائفل G3، سیف اللہ سے کلاشنکوف، علی حسن سے پسٹل 30 بور، ارسلان سے کلاشنکوف اور عباس سے کلاشنکوف اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔

ملزمان ویگو ڈالہ اور گاڑی پر سوار ہو کر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جنکو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اُسکی نمائش کرنے اور لیکر گھومنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔