Live Updates

وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان سے پاکستان بزنس کونسل کی کراچی میں ملاقات

ہفتہ 12 اپریل 2025 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان سے پاکستان بزنس کونسل کی کراچی میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ ترمیم شدہ بجٹ میں سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کی تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری طبقہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے، معیشت ترقی کر رہی ہے، مارک اپ ریٹ میں کمی آئی ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے، معیشت کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہر پالیسی عوامی فلاح اور ترقی کے لیے ہے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات