مغربی بنگال،متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف زبردست مظاہرے

ہفتہ 12 اپریل 2025 16:12

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔ متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ کو ریاست کے مرشد آباد ، مالدہ، پرنگہ اور ہوگلی اضلاع میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔

مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور اس دوران ایک پولیس وین سمیت متعدد گاڑیوںکو آگ لگادی۔ ایک پولیس افسر نے بتایاکہ سوتی سے تقریباً 70 افراد اور سمسر گنج سے 41 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔سب سے زیادہ مظاہرے مرشد آباد ضلع میں ہوئے ۔ انتظامیہ نے مظاہروں کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے اور بڑی تعداد میں فورسز اہلکا ر تعینات کر دیے ہیں۔