گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:18

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت، ثقافتی تبادلوں اورعلاقائی تعائون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوگورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنرسندھ اورایرانی قونصل جنرل نے خطے میں پائیدارامن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد پر زوردیا۔ایرانی قونصل جنرل نے گورنرسندھ کوعوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پرخراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، ثقافت اورسرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :