ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

زلزلہ دوپہر12بج کر31 منٹ پر آیا،زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر ، مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:53

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف ہ ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا،زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا وقت دوپہر 12 بج کر 31 منٹ تھا۔

(جاری ہے)

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔اس کے علاہو بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ پیماء مرکز نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخواہ ، اٹک ، احسن ابدال ، ، گوجر خان ، چناب نگر ، چکوال اور گر رد ونواح کے علاوہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئی

متعلقہ عنوان :