پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زردار ی چار سال کیلئے چیئرمین منتخب

ہمایوں خان سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات ،آمنہ پراچہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کر لیا گیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:06

پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زردار ی چار سال کیلئے ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زردار ی چار سال کے لئے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چیئرمین،ہمایوں خان سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات جبکہ آمنہ پراچہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کر لیا گیا۔