Live Updates

پی ایس ایل 10 کا تیسرا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ٹاس جیتنے کے بعد سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 اپریل 2025 19:35

پی ایس ایل 10 کا تیسرا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل 10 کا تیسرا ٹاکرا، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا، کراچی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ٹاس جیتنے کے بعد سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 اور کپتان سعود شکیل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز 41 رنز بناسکے۔ کوشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، الزاری جوزف اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق پر مشتمل ہے۔

پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں۔
                                
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات