دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کوکالنگ اور میسجنگ کے استعمال میں تعطل کا سامنا

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:10

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)دنیا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کوکالنگ اور میسجنگ کے استعمال میں تعطل کا سامنا ہے،پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسریصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسریصارفین تک نہیں پہنچ رہیں جبکہ کچھ میسجز خود بخود ادھر ادھر جارہے ہیں جس سے صارفین پریشان ہیں ،واضح رہے کہ ابھی تک میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :