ت*رحیم یارخان،قرض ادا کرنے کیلئے رقم نہ دینے کی رنجش پربیٹے کے چاقو کے پے درپے وار لگنے سے زخمی ہونیوالا باپ‘ بھائی اور بھابھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے‘ ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی‘

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:10

=رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء)قرض ادا کرنے کیلئے رقم نہ دینے کی رنجش پربیٹے کے چاقو کے پے درپے وار لگنے سے زخمی ہونیوالا باپ‘ بھائی اور بھابھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے‘ ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی‘ مزید 3 ہسپتال میں زیرعلاج‘ پولیس نے ہسپتال میں دم توڑنے والی بھابھی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاتھا‘ مارے جانیوالے باپ‘ بھائیوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی‘ بھابھی کی میت ورثائ نے آبائی علاقہ منتقل کردی۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز بستی کوریجہ نیازی کالونی کے رہائشی تجمل اکبر جوکہ مبینہ طور پر جوائ کھیلنے کی لت میں مبتلا تھا اور جوئے میں بڑی رقم ہارنے کے باعث ادائیگی کیلئے ذہنی دباؤ کا شکار تھا‘ جس نے رقم کی ادائیگی کیلئے والد اوربھائیوں سے رقم دینے کا بار بار تقاضا کیا جس پر ذرائع کے مطابق والدین نے اڑھائی مرلہ مکان فروخت کرکے کچھ رقم ادا کرنے کیلئے تجمل اکبر کے حوالے کی تھی تاہم جوئے میں ہاری گئی رقم کا حجم لاکھوں میں ہونے کے باعث ملزم مزید رقم کا تقاضا کررہاتھا۔

(جاری ہے)

انکار پر ملزم تجمل اکبر نے رات کے اندھیرے میں چاقوکے پے درپے وار کرکے اپنے اہل خانہ باپ اکبرعلی‘ والدہ قبولاں بی بی‘ بھائیوں اصغرعلی‘ مزمل علی جبکہ بھابھیوں ستارہ بی بی اورنازیہ بی بی کوشدید زخمی کردیاتھا جبکہ بھائی مبشر اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیاتھا۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیئے جانیوالے دیگر افراد میں والد اکبر علی‘ بھائی مزمل علی اور بھابھی ستارہ بی بی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں دم توڑ گئے جس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ ستارہ بی بی کی مدعیت میں گرفتار ہونیوالے ملزم تجمل اکبر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاتھا۔ دیگر زخمی ہسپتال میں بددستورزیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :