شیخوپورہ،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر ہرن مینار کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 18سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے ،متوفی ڈیرہ سنگھو والیاں کا رہائشی تھا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے نعش پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردی جبکہ حادثہ کی وجہ بننے والی ٹریکٹر ٹرالی کو پولیس نے تحویل میں لیا تاہم اسکا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :