Live Updates

اسرائیلی ظلم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ، قابل مذمت ہے‘قاری اعظم حسین

امت مسلمہ کے حکمرانوں کو موجودہ صور تحال میں مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے

اتوار 13 اپریل 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، امت مسلمہ اسرائیلی کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا، امت مسلمہ کے حکمرانون کو موجودہ صورتہال میں مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے ۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، پوری امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔جب تک مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدارنہیں ہوں گے امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے تب تک مسلم عوام غلامی تباہی وبربادی کی زند گی گزارنے پر مجبور رہیں رہیں گے امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے دشمن ہیں مسلم حکمران ہر محاذ پر انکا بائیکاٹ کریں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات