ٹرمپ نے سمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو ٹیرف سے چُھوٹ دیدی

اس ٹیکس چھوٹ سے ایپل اور ڈیل سمیت بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا،امریکی ٹی وی

اتوار 13 اپریل 2025 12:45

ٹرمپ نے سمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو ٹیرف سے چُھوٹ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی محصولات سے چھوٹ دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی محصولات(ٹیرف) سے چھوٹ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وائٹ ہائوس نے کہا کہ ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا نا ہی امریکا چین کے سیمی کنڈکٹرز، چپس، اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپس پر انحصار نہیں کرسکتا۔وائٹ ہاوس نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد از جلد امریکا واپس لے آئیں گی۔