پریشانی ضرور ہے لیکن پاکستان امریکی ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا، وزیر خزانہ

اتوار 13 اپریل 2025 15:45

پریشانی ضرور ہے لیکن پاکستان امریکی ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا ،نئی امریکہ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشانی ضرور ہے کیونکہ غیریقینی کی صورتحال ہے اور ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے، میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیںلگتا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو انہوںنے کہا کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے پاکستان کا صرف تجارت میں نہیں بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی سٹریٹجک پارٹنر ہے جبکہ چین کے ساتھ بھی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں۔