معروف ادیب، صاحب طرز انشا پرداز، مؤرخ، نقاد، صحافی، غالب شناس اور مترجم مولانا غلام رسول مہر کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی

اتوار 13 اپریل 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) معروف ادیب، صاحب طرز انشا پرداز، مؤرخ، نقاد، صحافی، غالب شناس اور مترجم مولانا غلام رسول مہر کی سالگرہ اتوار 13 اپریل کو منائی گئی ۔ غلام رسول مہر 13 اپریل 1895ء کو پھول پور جالندھر میں پیدا ہوئے۔انھوں نے اسلامیہ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی اور چند سال حیدرآباد (دکن) میں ملازمت کے بعد لاہور واپس چلے آئے اور تمام عمر اسی شہر میں بسر کی۔

مولانا غلام رسول مہر نے صحافت کا آغاز زمیندار اخبار سے کیا پھر انھوں نے مولانا عبدالمجید سالک کے ساتھ مل کر روزنامہ انقلاب نکالا۔ اس اخبارکی بندش 1949ء تک وابستہ رہے۔ روزنامہ انقلاب کے بند ہوجانے کے بعد مولانا غلام رسول مہر نے پوری زندگی تصنیف و تالیف میں بسر کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مذہب، تاریخ، سیاست، تہذیب، تمدن، ادب اور سیرت نگاری پر سو سے زیادہ کتب یادگار چھوڑیں۔

ان کی تصانیف میں تاریخ سندھ (عہد کلہوڑا)،طبقات ناصری (ترتیب)،خطوط غالب (ترتیب)،سرودِ رفتہ،سید احمد شہید،سرگزشتِ مجاہدین،جماعتِ مجاہدین،اسلام- صراطِ مستقیم (ترجمہ)،اسلامی مملکت و حکومت - بنیادی اصول (ترجمہ)،اسلام اور قانونِ جنگ و صلح (ترجمہ)،جزیہ اور اسلام (ترجمہ)،فہرست ملفوضات گیلانی،تاریخ پاکستان و ہند،تاریخِ پاکستان،نوائے سروش (مکمل دیوان غالب مع شرح)،دیوان غالب عکسی،غالب،مطالب ِ ضرب کلیم (اقبالیات)،مطالب ِ بانگ درا (اقبالیات)،مطالب ِ اسرار و رموز (اقبالیات)،مطالب بال جبریل (اقبالیات)،انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخِ اسلام جلد اول (ترجمہ)،انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخ عمومی جلد دوم (ترجمہ)،انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخِ عمومی جلد سوم (ترجمہ)،تاریخِ تہذیب (حصہ اول، دوم) (ترجمہ)،سکندرِ اعظم (ہیرالڈلیم) (ترجمہ)،تاریخِ لبنان (فلپ کے حتی) (ترجمہ)،تاریخِ شام (فلپ کے حتی) (ترجمہ)،قسطنطنیہ (ترجمہ)،کتابیں جنھوں نے دنیا بدل ڈالی (رابرٹ بی) (ترجمہ)،ہٹلر کا عروج و زوال (حصہ اول، دوم، سوم) (ترجمہ)،خود اعتمادی بڑھائیے (ترجمہ)،جنگِ عظیم (با تصویر) (ترجمہ)،تخلیق (ترجمہ)،طیاروں کی پہلی کِتاب (ترجمہ)،بہتر نگرانی،بہتر مدارس (ترجمہ)،فکرِ سلیم (ترجمہ)،اٹلی - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)،بیلجئم - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)،ترکی - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)،جاپان - سر زمین اور باشندے(ترجمہ) اور