پشین کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، جسے حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

اتوار 13 اپریل 2025 16:55

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی مندن یارو میں ایم پی اے فنڈز سے سولر سسٹم ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پشین کے صوبائی نائب امیر و ضلعی امیر مولانا صاحبزادہ کمال الدین، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید محمد اغا صاحب تحصیل بوستان کے امیر حاجی عنایت اللہ بازئی تحصیل جنرل سیکٹری حافظ نعمت اللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پشین کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، جسے حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو جلد حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 48 میں اس وقت کافی سارے کام تکمیل کے مراحل میں ہیں اور بہت جلد کء نئے منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا، پورے حلقے میں دسیتیاب وسائل میں ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے تاکہ عوام کی تکالیف کا ازالہ ہو سکے، تعلیم صحت اور صاف پینے کا پانی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اسکے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایم پی اے اصغر خان ترین نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جمعیت علما اسلام کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہمیشہ عوام کی ترقی کیلیے کام کیا ہے پشین میں ترقی واضح طور پر نظر ا?رہی ہے یہ جمعیت علما اسلام ہی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں علاقے کو پسماندہ رکھاگیا لیکن جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ اجتماعی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کیا، شاہراہوں سمیت مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا جارہا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔