
سپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی بیساکھی کے پرمسرت تہوارکے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
اتوار 13 اپریل 2025 18:50
(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب، قوموں اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے ، یہاں مذہبی و ثقافتی تہوار معاشرتی تنوع اور ہم آہنگی کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں قومی ترقی، معاشرتی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار کو رسم و رواج کے ساتھ منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کا احترام پاکستان کی پارلیمان، حکومت ، عوام کی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاس ہے۔اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر سے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا پاکستان میں قیام خوشگوار اور روحانی طور پر پرسکون ہوگا۔بیساکھی کے پر مسرت موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بیساکھی امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے جو معاشرے میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیساکھی جیسے مواقع مختلف مذاہب اور اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی اور کثیرالمذاہب ملک ہے جہاں تمام شہریوں کو اپنے مذہب، عقیدے اور رسم و رواج کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ریاست کی طرف سے مساوی حقوق کی حامل ہیں اور مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی انہیں حاصل ہے۔ ایسے مواقع قومی یکجہتی، رواداری اور احترامِ انسانیت کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیساکھی کا یہ تہوار سکھ برادری کے لیے خوشیوں کا پیغام لائے اور ملک بھر میں محبت، ہم آہنگی اور امن کے فروغ کا باعث بنے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.