خانپور میں 3روزہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر غزہ مارچ و ریلی کا اہتمام

اب پاکستان کا بچہ بچہ اورہرفرد جہاد فی سبیل اللہ پر جانے کے لیے تیارہے،پروفیسرڈاکٹرعبدالکریم غزہ و فلسطین کے لیے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں فرزندان توحید جہاد کے لیے تیارہیں اور ہمیشہ تیاررہیں گے

اتوار 13 اپریل 2025 19:10

خانپور /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) جامعہ محمدیہ خانپور کے مین گیٹ سے چوک نواں کوٹ خانپور تک غزہ مارچ اور ریلی کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرعبدالکریم نے کہاکہ اب پاکستان کا بچہ بچہ اورہرفرد جہاد فی سبیل اللہ پر جانے کے لیے تیارہے ۔جبکہ جامعہ محمدیہ خانپور اور غزہ مارچ کے شرکاء نے کے ذریعے اپنے ہاتھوں کو فضاء میںبلندکرکے غزہ و فلسطین کی عوام سے یہ عہدکیاہے کہ ہم ہروقت اورہرلمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جبکہ غزہ مارچ کے ہزاروں خواتین وحضرات اورخصوصاً اہل حدیث یوتھ فور س کے نوجوانوں نے الجہاد والجہاد کے فلک شکاف نعرے لگاکر اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ ہم سب ابھی سے جہاد کے لیے تیارہیں۔ انہوںنے کہاکہ غزہ و فلسطین کے لیے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں فرزندان توحید جہاد کے لیے تیارہیں اور ہمیشہ تیاررہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود مدیر الجامعہ پروفیسرمحمد عامرصدیقی نے اپنے جوشیلے انداز بیاں کی گونج میں شرکاء غزہ مارچ اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم غزہ و فلسطین کی عوا م کے لیے سردھڑکی بازی لگانے سے اوراپنی جانوں کی قربانی دینے سے کبھی بھی دریغ نہیں کریںگے۔

انہوںنے کہاکہ ہم ان کے شانہ بشانہ چل کر جہادکی عظمت ورفعت کے پرچم کو پوری دنیامیں سربلندکریں گے۔ پروفیسرعامرصدیقی نے کہاکہ ایسے وقت میں حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ جہاد کاعام اعلان کریں تاکہ ہمارے پاکستانی نوجوان جو 24گھنٹے اور دن کا ایک ایک لمحہ اس انتظارمیں گزارتے ہیں کہ کب اورکس وقت جہاد کا اعلان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سرخیل اوربانی پروفیسر سینیٹرساجد میر، جماعت غربا ء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالرحمن سلفی ، جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر علامہ عبداللہ ناصررحمانی و ملک بھر کے اہل حدیث جماعتوں کے سربراہان اورمرکزی قائدین کی قیاد ت میں ہم پاسبان حرم اورخصوصاً پاسبان غزہ وفلسطین کاکرداراداکرکے پوری دنیاکو اور خاص طورپر یہودی لابی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اب دنیابھرکے اورخصوصاً پاکستان کی 25کروڑ سے زائد غیورعوام جاگ چکی ہے اورہم ہردم غزہ وفلسطین کی سرحدوں کے امین بن کر ان کی مدد اور دادرسی کرنے کو اپنی زندگی کا سرمایہ افتخار سمجھتے ہیں۔

کیونکہ یہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ اس لیے ہم بھی ان کے مسلمان بھائی بن کر انہیں فی الفور ہرقسم کی مدد بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ غزہ وفلسطین کی عوام سکھ کاسانس لے سکے ۔ اس غزہ مارچ میں جامعہ محمدیہ کے مفتی محمدعاصم شاہین ، خانپورشہر کے سابقہ مرکزی امیر خواجہ مسعوداحمدصدیقی ،سید امجد شاہ ، شیخ محمدانس مدنی، قاضی عبدالسمیع اورمدارس دینیہ پاکستان کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے شرکت کی ۔