yچودھری سجاد نذیر کی پیپلز پارٹی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

اتوار 13 اپریل 2025 20:35

ژ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین،ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر ان سب لیڈر شپ کو مبار ک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ان کی شکل میں وہ قیادت ملی ہے جو کہ ایک بہترین قیادت ہے محترمہ آمنہ پراچہ صاحبہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی جدوجہد کی ساتھی ہیں ان کی اور ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی سے محبت ایک ایسی محبت ہے جو تاحال جاری ہے اور جاری رہے گی ہمایوں خان کی شکل میں کے پی کے لوگوں کو پورے پاکستان کی سیکرٹری جنرل کی نمائندگی مل گئی ہے۔