نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو عمان کے وزیر خارجہ سیّد بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کا ٹیلی فون

پیر 14 اپریل 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو عمان کے وزیر خارجہ سیّد بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور باہمی طور پر مناسب ترین وقت پر دوروں پر اتفاق کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سلطنت عمان کا اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔