پارٹی آئین کے تحت منعقدہ یہ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں،شگفتہ نورین کاظمی

پیر 14 اپریل 2025 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)نائب صدر وممبر آرگنائزنگ کمیٹی برائے خواتین پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں شگفتہ نورین کاظمی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،سیکرٹری جنرل ہمایوں خان،سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل گوندل (چن) اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

شگفتہ نورین کاظمی کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین کے تحت منعقدہ یہ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی اور ادارہ جاتی استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت پارٹی کو مزید فعال اور عوامی توقعات کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔شگفتہ نورین کاظمی نے نومنتخب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کا علم بلند رکھا ہے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک دور اندیش اور باصلاحیت رہنما ہیں،نوجوان قیادت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔