
وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
پیر 14 اپریل 2025 17:21

(جاری ہے)
وفد نے بتایا کہ وہ پاکستان ایک کھلے ذہن کے ساتھ آئے ہیں تاکہ مارکیٹ کا جائزہ لیں اور کلیدی سرکاری سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کر سکیں۔
وفد نے بتایا کہ آئی ایف سی کو دنیا بھر میں مختلف شعبوں بشمول انفراسٹرکچر، توانائی، ٹرانسپورٹ، عوامی مالیات اور نجکاری میں وسیع تجربہ حاصل ہے جسے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاونت کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ وفد نے پاکستان کے ساتھ ممکنہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے آئی ایف سی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ادارے کی تکنیکی مہارت اور مشاورتی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام بحال ہو چکا ہے جو معیشت کی مضبوطی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے اس استحکام کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی، پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عوامی مالیات کے نظم و نسق اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اداروں جیسے آئی ایف سی کی مہارت اور مالی وسائل سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے ماڈلز کے ذریعے ضروری اصلاحات کے نفاذ اور توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے مؤثر نظام کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔آئی ایف سی کے وفد نے پاکستان میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا اور طویل مدتی اور جامع معاشی ترقی کے حصول کے لئے مشاورتی خدمات اور سرمایہ کاری کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.