
کانگو: جیل اصلاحات پر نائجیریا کی خاتون افسر یو این ایوارڈ کی حقدار
یو این
جمعرات 9 اکتوبر 2025
02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مونوسکو) کے لیے خدمات انجام دینے والی نائجیریا کی خاتون افسر اولوکیمی ایبیکونلے قید خانوں کے نظام میں اصلاحات لانے پر اقوام متحدہ کے ٹریل بلیزر (مخترع) ایوارڈ کی حق دار قرار پائی ہیں۔
ایبیکونلے کا تعلق نائجیریا میں انصاف اور جیل خانہ جات کے شعبے سے ہے جو پانچ سال سے مونوسکو کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے جیل خانوں کے شعبے میں اپنی تکنیکی مہارت کے ذریعے نمایاں تبدیلی لائی ہیں جبکہ یہ شعبہ عام طور پر مردوں سے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ
کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے آج ادارے کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے موقع پر انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔(جاری ہے)
اس اعزاز کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جس کا مقصد انصاف اور جیل خانہ جات کے شعبے میں غیرمعمولی کام کرنے والی خواتین افسروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جو مشکل اور خطرناک ماحول میں صنفی رکاوٹوں کو عبور کر کے اپنے مقصد کی تکمیل اور یہ ثابت کرتی ہیں کہ خواتین کا پائیدار امن کے قیام سے متعلق ہر مشن میں اہم کردار ہوتا ہے۔
غیرمعمولی جیل اصلاحات
اولوکیمی ایبیکونلے نے جمہوریہ کانگو کے بگڑے ہوئے نظام جیل خانہ جات میں اصلاحات کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا جہاں قیدیوں کی سلامتی اور ان کے انسانی حقوق کے درمیان توازن قائم کرنا ان کی ترجیح رہا۔
انہوں نے پہلی مرتبہ 2020 سے 2022 کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ خدمات انجام دیں اور پھر 2023 میں دوبارہ اسی مشن پر تعینات ہوئیں۔ان کی کوششوں کے نتیجے میں جیل کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں ممکن ہوئیں اور قیدیوں کی بحالی کے منصوبے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ترتیب دیے گئے۔
وہ کہتی ہیں کہ امن کا آغاز جیل کی دیواروں کے پیچھے سے ہوتا ہے۔
ان کی قیادت میں قیدیوں کی سلامتی، وقار اور بحالی کو فروغ دینے کی حکمت عملی اپنائی گئی۔ ان کی مدت ملازمت کے دوران کبیرے شہر میں خطرناک قیدیوں کے لیے سکیورٹی کی جدید سہولیات سے مزین جیل بلاک تیار ہوا، جمہوریہ کانگو کے لیے ایک مثالی جیل کا خاکہ تشکیل دیا گیا، جیلوں کے ڈیزائن کو معیاری اور ہم آہنگ کرنے میں رہنمائی دی گئی اور ملک بھر کے حراستی مراکز میں قیدیوں کے رہائشی حالات کو بہتر بنایا گیا۔انہوں نے اوویرا جیل میں ایک بائیو گیس منصوبہ بھی شروع کیا جو فضلے سے صاف توانائی پیدا کرتا ہے۔ اس منصوبے نے نہ صرف ماحول کو پائیدار بنانے میں مدد دی بلکہ قیدیوں کے حالات زندگی میں بہتری بھی آئی اور انہیں متبادل تربیتی مواقع فراہم کیے گئے۔
وقار، حقوق اور پائیدار امن
اولوکیمی ایبیکونلے کی یہ خدمات اصلاحی نظام تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ انسانی وقار، حقوق اور پائیدار امن کے ایک وسیع تر تصور کا مظہر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ان کے لیے اپنی خدمات کے اعتراف سے بڑھ کر اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ان بے شمار خواتین کو شناخت اور مقام دینے کا موقع ہے جن کی آوازیں دبا دی گئیں اور جن کے خواب معاشرتی توقعات کی وجہ سے بکھر گئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک روا رکھنے کے لیے بین الاقوامی معیار کو اپنانا ضروری ہے اور دوران حراست صنفی ضروریات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کی بغاوت: مڈغاسکر مظاہروں میں ہلاکتوں پر یو این چیف افسردہ
-
یمن: حوثیوں سے یرغمال یو این اہلکاروں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ
-
شام: گمشدہ افراد کی تلاش مہارت اور وسائل کی متقاضی، کارلا کوئنٹانا
-
غزہ: تباہ حال نظام صحت کی بحالی کے لیے 7 ارب ڈالر درکار، ڈبلیو ایچ او
-
سرحدوں سے ماورا ریت اور خاک کے طوفانوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور
-
کانگو: جیل اصلاحات پر نائجیریا کی خاتون افسر یو این ایوارڈ کی حقدار
-
پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد!
-
سندھ میں صحافیوں کا قتل عام جاری
-
جشنِ بہاراں کے دوران محفوظ بسنت منانے کیلئے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور
-
حکومت پنجاب اور نجی سیکٹر میں گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کا معاہدہ ہوگیا
-
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل کارٹل پر ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.