بھکر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ویمن کے زیر اہتمام پنجاب کے ثقافتی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی

پیر 14 اپریل 2025 18:47

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلمنٹری وومن ونگ بھکر کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹری سکول شہانی میں پنجابی کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اے ڈی سی آر عبدالقدیر ، سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری ، ڈی ای او نگہت جمیل کی خصوصی شرکت طالبات کی جانب سے پنجابی ثقافت کے رنگ اجاگر کیے گئے۔

لُڈی اور بھنگڑے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ویمن ونگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنڑی سکول شہانی میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے ثقافتی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، طالبات نے پنجاب کے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے جبکہ پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے چرخا ، چاٹی حقے اور رنگ برنگ اشیاء پر مشتمل سٹال بھی طالبات کی جانب سے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی آر عبدالقدیر اور سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری کو پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں جبکہ ڈی ای او زنانہ نگہت جمیل کو پنجاب کا روایتی دوپٹہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران طالبہ نے لُڈی ، گدا، بھنگڑا اور دیگر ٹیبلو بھی پیش کیئے جس نے تقریب میں رنگ بھر دئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدیر نے اپنے خطاب میں سکول کی ہیڈ مسٹریس نورین حیات دیگر سٹاف اور طالبات کی کاوشوں کو سرہا کہ اس قدر خوبصورت پروگرام دیہی علاقہ میں کروایا جانا سٹاف اور طالبات کے بے پناہ با صلاحیت ہونے کی نشانی ہے، اُن کا کہنا تھا کے اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے والی قومیں ہی زندہ رہتی ہیں ایسے دن منایا جانا حکومت کا ایک احسن قدم ہے۔

سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تو تربیت فراہم کی جاتی ہی ہے، انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹری سکول شہانی میں شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈی ای او نگہت جمیل ، ہیڈ مسٹریس نورین حیات اختر اور سکول کے دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، ڈی ای او زنانہ نگہت جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کے پنجاب کی ثقافت چار ہزار سال پرانی ثقافت ہے اور اس کو اس کے رنگوں کے ساتھ زندہ رکھنے کے لیئے اس کا دن سرکاری سطح پرمنایا جانا حکومت کا انتہائی مستحسن قدم ہے اس موقع پر انہوں نے مختلف پروگرام پیش کرنے والی بچیوں کے لیئے دس ہزار اور شاندار پروگرام کا نعقاد کروانے پر ہیڈمسٹریس نورین حیات کے لیئے بھی دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ۔

تقریب میں پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما اصغر خان بلوچ ڈی ای او ایلمنٹری اختر سندیلہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اہل علاقہ نے رنگا رنگ تقریب کے انعقار پر سربراہ ادارہ اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تقریب کے آخر میں اے ڈی سی آر عبدالقدیر ، سی ای او ایجوکیشن محمد شبیر صابری اور ڈی ای او نگہت جمیل نے ٹیچرز اور طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ بیداری فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی طالبات کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔\378