مسلسل دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی بدترین گیند بازی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج، زلمی کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 اپریل 2025 22:02

مسلسل دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی بدترین گیند بازی
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مسلسل دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی بدترین گیند بازی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج، زلمی کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا، صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری کی بدولت اسلام آباد مقررہ 20 اوورز میں 243 رنز بنانے میں کامیابی رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا رواں سیزن میں یہ دوسرا میچ ہے، شاداب 11 اپنے پہلے میچ میں فتحیاب رہی تھی۔ جبکہ پشاور زلمی کا بھی یہ دوسرا میچ ہے، بابر 11 کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا ہوا تھا۔