گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پر حملے میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار

پیر 14 اپریل 2025 22:55

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پر حملے میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی سربراہی میں جام مہتاب حسین ڈہر کے حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کئی روز سے سخت سرچ آپریشن جاری تھا، جس کے نتیجے میں دورانِ سرچ آپریشن ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کھینجھو محمد قاسم مرناس،ایس ایچ او ڈہرکی مصور حسین قریشی اے پی سی چین،بکتر بند گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ کینجھو اور بیروٹا کے مختلف علاقوں میں سخت سرچ آپریشن کر کے جام مہتاب حسین ڈہر کے حملہ مقدمہ کرائم نمبر 03/2025 دفعہ 302.324.427.147.148 ت پ اور 7ATA کے کیس میں مطلوب دو مرکزی ملزمان اٹل ولد مورڑو شر اور محمد نواز ولد علی محمد شر گاں کرم خان شر سکنہ نزد سانکو کو گرفتار کر لیا،واضح رہے کہ گرفتار ملزمان نے مورخہ 16/03/2025 کو FIR کے مطابق اپنے دیگر 08 ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر جام مہتاب حسین ڈھر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ ظفر حسین ڈہر قتل ہو گیا تھا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے تھے، قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،بہت جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے اس بڑی کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی اوباوڑو،ایس ایچ او کینجھو،ایس ایچ او ڈھرکی اور پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے�

(جاری ہے)