
آزادکشمیر کے صحافی عبد اللہ عالم 58سال کی عمر میں لاہور انتقال کر گئے، غنی آباد میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں عبدالرشید ترابی،افراز گردیزی طاہر عباسی، راجہ شفق، نثار احمد شاہق، راجہ بشیر عثمانی و دیگر کی شرکت
منگل 15 اپریل 2025 11:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مقیم غنی آباد باغ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی ممبر کونسل لاہور پریس کلب رپورٹر روز نامہ جسارت کالم نگار محمد عبد اللہ عالم جو اتوار کی رات کینسر کی بیماری کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے کی میت آبائی ضلع باغ گاوں غنی آباد لائی گئی جہاں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا مرحوم کی نماز جنازہ میں سابق آمیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی رہنما مسلم لیگ راجہ محمد نثار احمد شاہق ڈپٹی میئر باغ سید افراد گردیزی سابق صدر پریس کلب باغ صحافی طاہر احمد عباسی صحافی راجہ محمد شفیق خان چیئرمین ڈاکٹر محمد گلزار کونسلر قاری الطاف عابد صحافی راجہ محمد بشیر عثمانی سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھتے والے افراد نے شرکت کی دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی ادا کی گئی تھی مرحوم نے پرائمری تک تعلیم غنی آباد میں حاصل کی پھر بڑے بھائی حافظ محمد اکرم کے ساتھ 1980 کے وقت لاہور منتقل ہوئے علامہ اقبال یونیورسٹی سے صحافت کیا پھر آپ نے شعبہ صحافت میں قدم رکھا روز نامہ انصاف روز نامہ جرآت اور آخر وقت وفات تک روز نامہ جسارت سے وابستہ رہے آپ جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہ چکے 9 مئی کے واقعات میں آپ پر جھوٹے مقدمات لگائے گئے اور سو دن کوٹ لکھپت جیل میں ڈالا اس دوران خرابی صحت کے باوجود بہادری کے ساتھ مقدمات و اذیت کا سامنا کیا وفات تک ضمانت پر رہا تھے لیکن پھر بھی مقدمات لڑتے رہے آپ ایک دلیر نڈر بیباک صحافی کے طور لاہور میں جانے جاتے تھے مرحوم کے سفر آخرت کے موقع پر عبدالرشید ترابی راجہ محمد نثار احمد شاہق سید افراز گردیزی سردار طاہر احمد عباسی راجہ محمد شفیق خان صحافی راجہ بشیر عثمانی راجہ رضوان غالب نے انکی صحافتی معاشرتی مذہبی سیاسی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا آپ ایک مخلص ہمدرد نفیس طبعیت خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے آپ کی وفات سے غنی آباد بیسبگلہ ملوٹ تھب کی فضا سوگوار مرحوم سابق آمیر جماعت اسلامی لاہور احسان اللہ تبسم عطا اللہ اصلاحی ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کے بھائی ہیں-
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.