سرگودھا،ریلوے لائن تلے آ کر شہری جاںبحق ہو گیا

منگل 15 اپریل 2025 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ریلوے لائن تلے آ کر شہری جاںبحق ہو گیا جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی میں سوکھی ریلوے پھاٹک کے قریب لاہور سے ماڑی انڈس جانے والی ریلوے ٹرین تلے آ کر سوانس کا شہری لیاقت خان جاںبحق ہوگیا ۔جس کی نعش کو ریسکو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔