
عمران خان کو ریلیف ملنے کا کوئی امکان نہیں،واشنگٹن کو بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں،ن لیگی سینئر وزیرکا انکشاف
بانی پی ٹی آئی عمران خان امریکی ترجیحات کی فہرست میں ہی شامل نہیں ہیں، امریکی حکام نے حالیہ رابطوں کے دوران پاکستانی ہم منصبوں سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوشل میڈیا مہم کی پرواہ نہ کریں، سینئر وزیر کی گفتگو
فیصل علوی
منگل 15 اپریل 2025
13:36

(جاری ہے)
ن لیگ کے سینئر وزیر کے دوٹوک ریمارکس ن لیگ کے موڈ کے علاوہ پی ٹی آئی کی توقعات ٹھنڈی ہونے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں سے مسلم لیگ (ن) حکومت کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ توقعات کے برعکس بانی پی ٹی آئی کو کم ازکم فی الحال واشنگٹن سے ریلیف ملنے کا امکان نہیں ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے افواہ سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 اپریل کو امریکی وفد کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا بھی دعویٰ کیا گیا جسے ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے افواہ قرار دیکر مسترد کر دیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مقتدرہ حلقوں سے بات چیت شروع کرنے کی کوششوں میں بھی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی یا بڑی سیاسی تبدیلی کی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حامی اس امید پر کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیتے رہے ہیں کہ امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد وائٹ ہاوس سے ایک کال ان کے لیڈرکی قسمت بدل دے گی۔
مزید اہم خبریں
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
-
دوست ممالک کے بطورقرض ڈالرز کی واپسی کی بجائے مئوخر ادائیگی ناکام معاشی حکمتِ عملی کا ثبوت ہے
-
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی
-
انسانی حسن کی قیمت، گدھوں کا ’قتل عام‘
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے والی حکومت نے 100 سے زائد اداروں کو ٹیکس چھوٹ دے دی
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.