سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات و دیگر امور کا جائزہ لیا

منگل 15 اپریل 2025 14:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے بنیادی مراکز صحت چٹی شیخاں اور بونکن تحصیل سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دستیاب سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ میعاد اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے مراکز صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنا ئیں اور پولیو مہم کے آئندہ مرحلے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے ۔ بعدازاں انہوں نے مریضوں سے سہولیات کی فراہمی کے متعلق بھی دریافت کیا ۔

متعلقہ عنوان :