پاکستان ریلویزکا ٹرینوں کے بعد ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اپریل 2025 17:06

پاکستان ریلویزکا ٹرینوں کے بعد ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان ریلویز نے ٹرینوںکے بعد ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کی7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا۔وزیرریلوے حنیف عباسی کی جانب سے اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کو آئوٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

لاہور کیرن ہسپتال ، لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایاجائے گا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال ،پشاور ہسپتال کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی۔خواہشمندا فراد سے 27اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔