سینیٹر شیری رحمان کی مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت

منگل 15 اپریل 2025 18:25

سینیٹر شیری رحمان کی مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک کے قریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، دشمن ممالک کی ایماء پر بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

نائب صدرپیپلزپارٹی نے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والے تین اہلکاروں کے درجات بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کرتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں ۔ شیری رحمن نے کہاکہ جیالوں سے درخواست ہے کہ ہسپتالوں میں جا کر زخمی اہلکاروں کے لیے خون کے عطیات کریں ۔ سابق وزیر نے کہاکہ بہادر سیکورٹی فورسز اور بہادر عوام مل کر وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے