شہباز شریف کی مستونگ بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، وزیراعظم کا بیان

منگل 15 اپریل 2025 18:29

شہباز شریف کی مستونگ بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے بلوچستان کانسٹبلری کے تین اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا ء کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔