آفتاب شیرپائو کا خیبر پختونخوا میں ترقی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار

منگل 15 اپریل 2025 20:06

آفتاب شیرپائو کا خیبر پختونخوا میں ترقی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین آفتاب خان شیرپائو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کی واپسی، سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پرآفتاب شیرپائو نےخیبر پختونخوا میں ترقی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور صوبے میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا اعلان کیا اورکارکنان سے روابط مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔