پنجاب بھر میں ٹریفک 1514 حادثات میں 15 افراد جاں بحق، 1799 زخمی

منگل 15 اپریل 2025 21:53

پنجاب بھر میں ٹریفک 1514 حادثات میں 15 افراد جاں بحق، 1799 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1514ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں769افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1030معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں969ڈرائیوز،74کم عمرڈرائیور، 658مسافراور187پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت346متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان100حادثات میں125متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد95حادثات میں117متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1814متاثرین میں1474مرد اور340خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں327افراد کی اوسط عمر18سال سے کم993افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ494زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1459موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،174کاریں،28وین،15مسافر بسیں،31ٹرک اور139دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔