آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

منگل 15 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں بوجہ سسٹم مینٹیننس کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

16اپریل صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک اسلام آباد سرکل،پیر سوہاوہ،بری امام،پنجاب ہائوس،خیابان اقبال،قائد اعظم یونیورسٹی فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔IV،ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد،شمس کالونی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، VVIP،MES،PAF،رحمت آباد۔

(جاری ہے)

I، چکلالہ، مورت،کوہالہ،فاطمہ جناح،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ،جیل پارک۔

I،کار چوک،ایکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،موہرہ نگیال،کلر سٹی فیڈرز، اٹک سرکل،سجاد شہید، لانی والہ، گگن،فتح جنگ،سٹی۔II،تنزعہ ڈیم،حسین آباد،احمد نگر،کرنل شیر خان فیڈرز،چکوال سرکل،لائر سلطان پور،ڈفر،دریائے جالپ فیڈرز،جہلم سرکل،کوہار،کھائی کلیا،کپٹن نثار شہید،منگلہ ایکسپریس فیڈر،جی ایس او سرکل،نعمان پورہ۔2،باغ نمبر۔2،نعمان پورہ،ہری جل،سوہڈن گلی فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔