Live Updates

عمرکوٹ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی سیاست کا خاتمہ ہوگا، حلیم عادل شیخ

لالچند مالھی کی جیت یقینی، عوام ووٹ کی خود حفاظت کرے گی، پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کا غلط استعمال کر رہی ہے، فارم 47 کی جعلسازی نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچائو تحریک متحد، سندھ میں تبدیلی کا وقت قریب ہے، صدر پی ٹی آئی سندھ

منگل 15 اپریل 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمرکوٹ کا ضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ وہ پی ٹی آئی سندھ کے دیگر رہنماں کے ہمراہ عمرکوٹ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار لالچند مالھی کی انتخابی مہم میں شرکت کی، عوامی ملاقاتیں کیں اور ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور دریائے سندھ بچا تحریک کے مشترکہ امیدوار لالچند مالھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالچند مالھی عمران خان کے سچے سپاہی ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلزپارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے وسائل کو لوٹ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے مگر اس بار نہ ٹھپہ لگے گا اور نہ فارم 47 کی جعلسازی چلے گی۔ عوام اپنے ووٹ کی خود حفاظت کرے گی۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ اس بار ہم نے بھرپور اور مثر حکمت عملی اپنائی ہے، پیپلزپارٹی کی روایتی دھاندلی کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عمرکوٹ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور وہ اس بار تبدیلی کے حق میں ووٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور دریائے سندھ بچا تحریک سمیت تمام اتحادی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں، اور اس الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی کا سندھ میں بھی صفایا ہو جائے گا، جیسے پورے ملک میں ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگلی سندھ حکومت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات