نوشہرہ، کپڑے کے تاجر سے راہزنی و ڈرائیور قتل کیس میں اہم پیشرفت

منگل 15 اپریل 2025 22:35

ں*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)نوشہرہ۔تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی کپڑے کے تاجر سے راہزنی و ڈرائیور قتل کیس میں اہم پیشرفت۔بین الصوبائی افغانی راہزن گروہ کا سرغنہ(جوکہ صوبہ پنجاب پولیس کو 14راہزنی،خونی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ہی)کوگرفتار کرکے نشاندھی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم میں سے 17لاکھ روپے اور موبائل فونز برامدکرلیے، تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع۔

تفصیلات کے مطابق۔زاہد عالم خان SDPO اکوڑہ سرکل کی تھانہ اکوڑہ خٹک نے پرہجوم پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئیکہا کہ مسمی روح اللہ ولد غنچہ گل ساکن ہوائی کیمپ اکوڑہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں کپڑے کا تاجرہوں اج مورخہ 23,03,2025کو بوقت 2300بجے میں معہ ڈرائیور سلطان و بردار خیراللہ کے فیصل آباد سے گھر کیلیے روانہ ہوئے بوقت 0300بجے ہم اکوڑہ بازار پہنچے گھر میں والد صاحب کو فون کرکے بتایا کہ ہم اکوڑہ پہنچ چکے ہیں گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل 125پر 03کسان ہم سے آگے پیچھے ہوتیرہے بمقام چینو پہنچے تو وہ موٹر کار کے آگے آکر ہم پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی جس سے ڈرائیور سلطان لگ کر جان بحق ہوا ملزمان نے ہم سے موبائل فونز اور نقد رقم 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کر لیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئیSPانوسٹی گیشن عالمزیب خان کی سربراہی اور میری براہ راست نگرانی میں اشفاق خان SHO تھانہ اکوڑہ،ہدایت خان OII،ساجد اقبال خان انچارج (CFU)کو ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ دوست محمد عرف طورے ولد میاں محمد ساکن افغانستان حال شنہ ونہ کیمپ اکوڑہ تک رسائی حاصل کرکے حراست میں لیا گیا ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نشاندھی پر چھینے گئے موبائل فونز،چھینی گئی رقم میں سے سرغنہ کا حصہ 17لاکھ روپے،واردارت میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد کرکے جبکہ شریک جرم نورالدین عرف طوریولدشراف الدین (افغانی مہاجر)ساکن حال خیرآباد مہاجر کیمپ,قاسم ولد کمال (افغانی مہاجر)حال خیر آباد کیمپ کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

یادرہے کہ گرفتار سرغنہ دوست محمد کے خلاف صوبہ پنجاب میں رازہرنی،ڈکیتی کے 14مقدمات کی تفصیل ذیل ہے۔مقدمہ 357 جرم دی پنجاب آرم 2015 پنجاب ،مقدمہ 322 جرم 392 پنجاب،مقدمہ 272 جرم 392 پنجاب ،مقدمہ1003 جرم دی پنجاب آرمز پنجاب ،مقدمہ 811 جرم 392 پنجاب ،مقدمہ 158 جرم 381A پنجاب ،مقدمہ 1056 جرم 381A پنجاب ،مقدمہ 831 جرم 381A پنجاب ،مقدمہ 392 جرم 381A پنجاب ،مقدمہ207 جرم دی پنجاب آرمز 2015 پنجاب ،مقدمہ218 جرم دی پنجاب آتمز 2015 پنجاب ،مقدمہ05 جرم 393,337F (vi) 411 پنجاب ،مقدمہ 189 جرم 392,411 پنجاب ۔مقدمہ 193جرم 392,411 پنجاب۔