صادق آباد، رشتہ کے تنازع پر شہری کو موت کے گھاٹ اتارنے والے 5 اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 16 اپریل 2025 01:30

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) صادق آباد پولیس نے رشتہ کے تنازع پر شہری کو موت کے گھاٹ اتارنے والے 5 اشتہاری مجرم گرفتار کر لیے۔ ملزمان عالم عبداللہ وغیرہ نے رشتہ کے تنازعہ پر کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار کرکے امتیاز نامی شخص کو قتل جبکہ تین افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول کے بھائی ممتاز احمد مطابق بستی شیخ واہن موضع الہ آباد میں رشتہ کے تنازع و رنجش پر ملزمان عالم، عبداللہ، اویس، عاصم اور علی گوہر نے اس کے بھائی امتیاز احمد کو کلہاڑیوں، چھریوں اور ٹوکہ کے وار کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ اس کی رشتہ دار خاتوں سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا ۔

اطلاع ملتے ہی احمد پور لمہ پولیس موقع پر پہنچی تھی اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس میں ملزمان مسلسل مفرور رہنے پر مجرمان اشتہاری قرار پا چکے تھے۔گزشتہ روز نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ احمد پور ہمہ صداقت علی دوتھڑ اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ سرکل اشرف قریشی کی نگرانی میں پانچوں مجرمان اشتہاریوں کو ٹریس کرتے ہوئے حسب ضابطہ گرفتار کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :