
اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108 کلومیٹر دور مشرق میں تھا، لوگ خوف وہراس کا شکار، گھروں سے نکل اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا
فیصل علوی
بدھ 16 اپریل 2025
10:43

(جاری ہے)
اس کے علاوہ مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔
آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت اس قدر تھی کہ لوگ نیند سے جاگ کر خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔بتایاگیا ہے کہ افغان صوبے نورستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ د و روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے تھے او رگھروں ،دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکزمرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور تھا۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.