یواے ای کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے اضافی پروازوں کی اجازت،وازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا

بدھ 16 اپریل 2025 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی ایئرلائن کو کراچی کے لیے پروازوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یو اے ای کی اتحاد ایئرویز نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ سول ایوی ایشن نے اتحاد ائیرکو کراچی کے لئے ہفتے میں 3 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔پروازوں میں اجازت کے بعد اتحاد ائیرویز کراچی ابوظہبی کے لئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی۔ اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ اس وقت اتحاد ایئر کراچی ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار 14 پروازیں چلا رہی ہے۔