
پاکستان کی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اے سی سی اے کے وفد سے گفتگو
بدھ 16 اپریل 2025 17:35

(جاری ہے)
وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت سے نوازا ۔
پاکستان کی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے۔حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ" فِچ "کی جانب سے پاکستان کی سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے، مگر ہمیں ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستانی افرادی قوت کی مسابقت میں بہتری کیلئے ایسوسی ایشن نئی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ایسوسی ایشن سے تعاون میں اضافے اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرت کی ہدایت کی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اے سی سی اے کی پاکستان میں تاریخ اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اس کے کردارکے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ اے سی سی اے کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 13 ہزار ارکان دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں جبکہ 40 ہزار طلباء و طالبات اس وقت ممبرشپ کے حصول کیلئے زیر تعلیم ہیں۔ وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اے سی سی اے ارکان کو ماسٹرز کی ڈگری کی ایکولینس دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے پاکستان کے گرین اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان میں بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن دنیا کے پائیدار مستقبل، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ، اکاؤنٹینسی و آڈٹ کے شعبے میں جدت، کارپوریٹ شعبے میں خدمات کی آوٹ سورسنگ و دیگر جدید اقدامات کیلئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کی ترقی کے حوالے سے کامیابیوں پر حکومتی ٹیم کی تعریف کی۔ وفد نے حکومت کے محصولات میں اضافے، نظام میں شفافیت کیلئے اقدامات اور استعداد میں اضافے کیلئے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔\932مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.