،رائیونڈ کو مثالی شہر بنانے کیلئے نئی سیوریج لائن، واٹر سپلائی جیسے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تیار ہیں‘ افضل کھوکھر

بدھ 16 اپریل 2025 19:40

5 رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کا رائیونڈ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پارٹی کارکنان سے اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد، 27 جولائی 2025بروز اتوار مدنی چوک پر جلسہ عام منعقدہ میں رائیونڈ شہر کے باسیوں کی تقدیر بدلنے اور مسائل کے خاتمے کی تاریخ مقرر، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہونگے،رائیونڈ کو مثالی شہر بنانے کیلئے کھوکھر پیلس لاہور میں پارٹی کارکنان سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد، صدارت ،مقامی ایم این اے پنجاب ماڈل بازار کے چیئر مین ملک افضل کھوکھر نے کی جبکہ ان کے ہمراہ مقامی ٹکٹ ہولڈر، پنجاب ٹرانسپورٹ کے چیئر مین، ڈسٹرکٹ لاہور ڈویلپمنٹ کے ممبر چوہدری شہزاد نذیر سندھو ملک احسن افضل کھوکھر اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنماء ، انکے کوارڈینیٹرز بھی تھے، اجلاس میںرائیونڈ سے مسائل کے مکمل خاتمے کیلئے مشاورت و تجاویز کے حصول کیلئے رائیونڈ بھر سے پارٹی ورکرز کو مدعو کیاگیا، جس میں ن لیگ کے عہدیداران ، سابق چیئر مینز، اور کونسلرز سینکڑوں پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی،ملک افضل کھوکھر نے اجلاس میں شریک میڈیا پرسنز و پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت نے رائیونڈ کی عوام کو ان وفاداری پر کروڑوں کے نہیں بلکہ اربوں روپے کے فنڈز دئیے ہیں، اربوں روپے کے ملنے والے ان سرکاری فنڈز سے رائیونڈ میں سیوریج، واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس، مرکزی شاہراؤں و گلیوں کی تعمیر نو، لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات کیلئے رائیونڈ شہر و نئی آبادیوں میں نئے ٹرانسفارمرز و الیکٹرک پولز کی تنصیب، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل کا 100% یقینی خاتمہ ہوگا، مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے مسائل کے خاتمے کیلئے اجلاس میں موجود پارٹی کارکنان سے مشاورت و تجاویز طلب کی گئیں،ملک محمد افضل کھوکھر ایم این اے نے مزید کہا کہ اجلاس میں شریک صحافی برادری اہل رائیونڈ کی آواز ہے ا ور ہم سب نے اس آواز کو مزید توانا و مضبوط بنانا ہے، رائیونڈ کی فلاح و بہبود کیلئے ہماری ایک کال پر لبیک کہنے والے صحافی بھائیوں کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں، ہم پارٹی کارکنان کی مشاورت سے 27 جولائی 2025 کو رائیونڈ میں سپورٹس جمنازیم کے افتتاح کے پرمسرت موقع پر مزید ترقیاتی منصوبہ جات کا اعلان کرنے کیلئے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔