ْ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسلام دشمن اور جھوٹے نبوت کے دعویدار پیدا کرنیوالے ممالک امریکہ واسرائیل مسلم نسل کشی کررہے ہیں ،شاداب رضا نقشبندی

بدھ 16 اپریل 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کارکنان نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے قید وبند کی سہولتیں اور تکالیف کا سامنا کیا ،عشق مصطفی ﷺ کے جذبے سے سرشار ہوکر ختم نبوت ﷺ پر پہرہ دیتے رہینگے ،ختم نبوت ﷺ ہمارا ریڈ زون ہے اس کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ، قادیانیوں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے آئین وقانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہوگا ،قرآن کریم اور ملک کے آئین سے غداری کرنیوالے قادیانیوں کی سرگرمیوں کو حکومت روکے ،سائبر کرائم اور ایف آئی ائے اسلام دشمن اور شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کے خلاف گہرا تنگ کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت مذہبی اسکالر مجاہد ختم نبوت ﷺ پروفیسر عرفان محمود برق سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری ،مرکزی رہنمائوں آفتاب قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد شہزاد قادری ودیگر موجود تھے ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلام دشمن اور جھوٹے نبوت کے دعویدار پیدا کرنیوالے ممالک امریکہ واسرائیل مسلم نسل کشی کررہے ہیں ،ایک طرف اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے اور دوسری طرف غزہ وفلسطین میں مسلم نسل کشی کرکے اسلامی ریاستوں کو کمزور کرنے کی سازشرچارہے ہیں ،مسلم امہ اتحاد ویکجہتی کے ساتھ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں ،پاکستان میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کو آئین وقانون اور عوامی طاقت سے روکنا ہوگا ،عدلیہ شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو فوری انجام تک پہنچائے ،مذہبی انتشار پھیلانے والوں کو آہنی طور پر انجام تک پہنچانا ہوگا تاکہ کوئی اسلام وملک کے خلاف سازش نہ کرسکے ،اس موقع پر پرفیسر عرفان محمود نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ اور ختم نبوت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اسلام کے بدترین دشمن ہیں ،نوجوانوں میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور حرمت رسول کے تحفظ کیلئے عشق رسول ﷺ کو بیدار کرنا ہوگا،قادیانی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے نئے نئے حربے استعمال کرتے ہیں ، اسکولوں ،مدارس اور مذہبی پرگراموں میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور قادیانیوں کی اسلام دشمن سازشوں سے آگاہ کیا جائے ،عقیدہ ختم نبوت ﷺکے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے۔