پیپلزپیرامیڈیکل ونگ کے تعاون سے شمسی سوسائٹی میں فری میٖڈیکل کیمپ کا قیام

بدھ 16 اپریل 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ابراہیم میڈیکل سینٹر میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو پیپلز پیرامیڈیکل ونگ سندھ کے تعاون سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر میڈیکل سینٹر کی باقاعدہ اوپنگ اور فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جانی میمن کی ہدایت پر، یونین کونسل 7 شمسی سوسائٹی کے چیئرمین امام بخش ڈومکی، پیپلز پیرامیڈیکل ونگ سندھ کے کنوینر سلیمان میمن اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رانا خالد کے دست مبارک سے کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں قائم علی جوکھیو، محمد مشتاق، راؤ قاسم، یعقوب خان، شفیع بھائی اور پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری منصور علی نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ابراہیم میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر اویس احمد نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ کیمپ میں فری چیک اپ، فری ادویات، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ، سماعت کے ٹیسٹ اور اسپیچ تھراپی جیسی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔

ان سہولیات سے تقریباً 500 سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا، جن میں شاہ فیصل کالونی اور شمسی سوسائٹی کے شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ڈاکٹر اویس احمد نے بتایا کہ کیمپ میں موجود انگلینڈ سے تربیت یافتہ آڈیولوجسٹ اور اسپیچ تھراپسٹڈاکٹر شاہد اختر راجپوت اور ڈاکٹر نزہت شاہد کی نگرانی میں سماعت اور اسپیچ تھراپی کے مفت ٹیسٹ کیے گئے، جو کہ علاقے کے عوام کے لیے ایک نادر سہولت ہے۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر اویس احمد نے تمام مہمانانِ گرامی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور پیرامیڈیکل ونگ کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ابراہیم میڈیکل سینٹر عوامی خدمت کے مشن کو اسی جوش و جذبے سے جاری رکھے گا۔