× وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ''سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال'' کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں سڑکوں کی بحالی اور کشادگی پر کام شروع

بدھ 16 اپریل 2025 21:15

ی فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ''سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال'' کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں سڑکوں کی بحالی اور کشادگی کے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن کی نگرانی میں ان ترقیاتی منصبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔چنیوٹ دو رویہ سڑک کے اہم پراجیکٹ کی لاگت ساڑھی7،ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ سڑک کا کل فاصلہ24 کلومیٹر ہے۔

اب تک32 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔پینسرہ ،گوجرہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،شورکوٹ روڈکی بحالی پر2،ارب50 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ کل فاصلہ98.30 کلومیٹر ہے جس میں سی30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اسی طرح فیصل آباد جڑانوالہ روڈ (مکوانہ بائی پاس تا سیدوالا انٹرچینج)2 ارب 64 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے اس45 کلومیٹر طویل منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اب تک70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

جھنگ ،شورکوٹ ،کبیروالا روڈ (ضلع جھنگ باؤنڈری تک)یہ منصوبہ 3 ، ارب64 کروڑ روپے کی لاگت سے زیرتعمیر ہے۔کل فاصلہ64 کلومیٹر ہے جبکہ34 فیصد کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔کمشنر مریم خان نے ان منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے دستیاب فنڈز کو رواں ماہ کے اندر استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز خود جاری پراجیکٹس کا وزٹ کریں۔