پاکستانی سفیر عامرشوکت کی مصر کے معاون وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 اپریل 2025 00:50

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے بدھ کو مصر کے معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سفیر احمد شاہین سے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مصر میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ دونوں معززین نے پاکستان اور مصر کے درمیان جاری کثیر جہتی تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :