
شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے، آرمی چیف
ہماری آج کی امن و آزادی انہی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے،جنرل ہیڈ کوارٹرمیں پاک فوج کے افسران و جوانوں کو جرات ،شجاعت اور قوم کی خدمت پر عسکری اعزازات سے نوازنے کی تقریب کا انعقاد، جنرل سید عاصم منیر کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 17 اپریل 2025
10:44

(جاری ہے)
شہداءکو دئیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے اعزاز اور فخر کے ساتھ وصول کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف اعزاز یافتگان کیلئے ایک لمحہ فخر تھی بلکہ پوری قوم کیلئے ایک پیغام تھی کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کیلئے ہماری افواج ہر دم تیار ہیں۔آرمی چیف نے پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہداءکی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداءکے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے، صبر اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ قوم ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے۔آرمی چیف نے پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہیوں نے کئی دہشت گرد حملے ناکام بنائے اور اہم دہشت گرد کمانڈروں کو ٹھکانے لگایا۔مزید اہم خبریں
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.