ہنگری کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

جمعرات 17 اپریل 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امورو تجارت پیٹر سیجارٹو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری یورپ محمد ایوب، ہنگری کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔