بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں نے بنگلہ دیشی نوجوان کو اغوا کر کے قتل کر دیا،رپورٹ

جمعرات 17 اپریل 2025 12:02

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ضلع لالمونیرہاٹ میں ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ حسیب عالم ولد زاہد الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق حسیب عالم اور دیگر کئی بنگلہ دیشی سرحد کے قریب اپنی زمین پر گھاس کاٹ رہے تھے جب بی ایس ایف کی ایک گشتی ٹیم بنگلہ دیش کی سرزمین میں داخل ہوئی اور حسیب کو زبردستی اٹھا کے لے گئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے بعد میں حسیب کو گولی مار دی۔ اسے ایک ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔انسانی حقوق کی تنظیم عین او سلیش کیندرا کے مطابق 2024 میں کم از کم 25 بنگلہ دیشی بی ایس ایف کے دستوں کے ہاتھوں مارے گئے جبکہ 2023 میں یہ تعداد 28 تھی۔

متعلقہ عنوان :